پاکستان میں تباہی کے ذمہ دار تین برانڈ
Reading Time: 2 minutesمورال بلند کرتے کرتے اپنا اقبال بلند کریں گے۔ ان میں ایمانداری و بے ایمانی کے کوئی عملی پیمانے نہیں ہوتے۔
ایک خلیفہ اتنا ایماندار تھا کہ سرکاری کام میں سرکاری چراغ کی روشنی میں ہی کرتا تھا۔ جیسے ہی سرکاری کام ختم ہوتا سرکاری چراغ بجھا کر پرائیویٹ چراغ روشن کر لیتے۔
طارق جمیل، ذاکر نائیک، عمران خان جیسے لوگ ایسے ہی واقعات سنا سنا کر اپنا ایک برانڈ اور قابل ترس دولے شاہ کے چوہے تیار کرتے ہیں۔ جن کا کام صرف دھمال ڈالنا ہوتا ہے۔
انہوں نے اوپر والا واقعہ کبھی ان میں تلاش کرنے کی ضرورت محسوس کی ہوتی تو راقم کبھی ان کو دولے شاہ کے چوہے نہ کہتا۔
ان تینوں افراد نے اور ان جیسے بے شمار افراد نے کم و بیش چوتھائی صدی کی دن رات محنت سے یہ چوہے تیار کیے ہیں کہ جن کی چوہیائی عرصے بہرحال 25 سے کم ہیں۔
یہ تمام افراد اپنے اپنے حصے کے پیر طریقت کو یہ کہتے پائے جائیں گے کہ ان افراد نے اپنی زندگی دین و عوام کی خاطر وقف کر دی ورنہ یہ بہت امیر بھی ہو سکتے تھے۔ یہی تین افراد اپنے اوائل کے خطابوں میں کہتے ملیں گے کہ مقصد کے لئے وقف زندگی سے مالی فوائد حاصل کرنا ان کو جہنمی بنا دے گا۔ لیکن بعد میں ان کو یوٹیوب چیلنز سے کروڑوں کے چیک وصول کرنے میں، کوئی بیش قیمت تحفہ وصول کرنے میں قطعاً کوئی عار محسوس نہیں ہو گی۔
سوچنے والے ان کی زندگیوں سے ان کے پرائیویٹ چراغ ڈھونتے ہی رہ جائیں گے۔
ان تمام کے انویسٹرز ملک ریاض جیسے ان کے دولے شاہ کے چوہوں سے بالکل مختلف لوگ ہوں گے۔ آنلائن مارکیٹنگ کے زمانے میں کہتے ہیں کہ اگر آپ کو کچھ بیچا نہیں جا رہا تو آپ خود ان کی پراڈکٹ ہیں۔ جو بھی ہے یہ دولے شاہ کے چوہے انہوں نے انتہائی محنت سے تیار کیے ہیں یہ ان کو کسی قیمت پر ان کے سر پر پڑا شکنجے نما برتن اترنے نہیں دیں گے۔
یہ ایمانداری کی جو حالیہ تعریف بنائیں گے۔ دولے شاہ کے چوہے ایمانداری کی تمام سابقہ تعریفیں اپڈیٹ کر لیں گے۔ ان سے بحث اس لئے ممکن نہیں ہوتی کہ ان کے پاس بحث کے کوئی اصول نہیں ہوتے۔
ان برانڈ اور کلٹ میکرز کو ان کی صلاحیتوں کی داد دیں۔ یہ آپ کا
مورال بلند کرتے کرتے اپنا اقبال بلند کریں گے۔ ان میں ایمانداری و بے ایمانی کے کوئی عملی پیمانے نہیں ہوتے۔