متفرق خبریں

پاکستان میں روپے کی بے قدری جاری،ڈالر کے نئے ریکارڈز

جون 20, 2022 < 1 min

پاکستان میں روپے کی بے قدری جاری،ڈالر کے نئے ریکارڈز

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نئی ریکارڈ سطح پر آگیا۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی انٹربینک مارکیٹ قیمت 211 روپے سے تجاوز کرگئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 2.46 روپے اضافے سے 211.20 روپے کا ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ کی قدر کا دارومدار آئی ایم ایف پروگرام کے گرد گھومتا جارہا ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے سمیت دیگر سخت اقدامات کے باوجود آئی ایم ایف قرض پروگرام کے معاہدے پر رضامند نہیں بلکہ پیٹرول پر لیوی اور سیلز ٹیکس بھی بھی عائد کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس سے پروگرام میں شمولیت کا عمل طول اختیار کررہا ہے اور مالیاتی بحران خطرناک حد تک بڑھنے سے غیر یقینی ماحول سے ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے