الزامات غلط، بول ٹی وی پر عائد جرمانہ درست: اسلام آباد ہائیکورٹ
Reading Time: < 1 minuteمطیع اللہ جان . اسلام آباد
پاکستان کے نجی ٹی وی چینل بول نیوز پر جرمانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں چینل کی مالک کمپنی لبیک پرائیوٹ لیمیٹڈ کی سات اپیل درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا گیا.
اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیمرا کے عائد کردہ جرمانے کے خلاف بول ٹی وی کی رٹ درخواستیں خارج کر دیں.
درخواستیں خارج ہونے کے بعد بول ٹی وی کو جرمانہ ادا کرنا ہو گا یا پھر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنا ہوگی.
جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان پر غداری اور بھارتی ایجنٹ ہونے کے الزامات پر پیمرانے بول ٹی وی پر کل ملا کر 21 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا.
بول ٹی وی پہلے ہی 21 لاکھ روپے جرمانہ ادا کر چکی تھی.
بول ٹی وی نے اپنے مختلف پروگراموں میں جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کے لیے غدارِ وطن، میڈیا فرعون، بھارتی اور اسرائیلی ایجنٹ جیسے الفاظ استعمال کیے تھے.