پاکستان متفرق خبریں

ڈسکہ الیکشن انکوائری رپورٹ میں تحریک انصاف متعلق دھماکہ خیز انکشافات،ایم جے ٹی وی رپورٹ

جون 23, 2022 < 1 min

ڈسکہ الیکشن انکوائری رپورٹ میں تحریک انصاف متعلق دھماکہ خیز انکشافات،ایم جے ٹی وی رپورٹ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں فروری 2021 میں ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں پریذائیڈنگ افسروں کے اغواء سے متعلق الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں تحریک انصاف کے قائدین ،سیالکوٹ کی انتظامیہ اور الیکشن افسران کے مابین گڑھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے۔

ایم جے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کے اراکین نے اپنی اور اپنے اہلخانہ کی زندگی کو لاحق خطرات سے بھی کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔

انکوائری رپورٹ میں پی ٹی آئی سیالکوٹ کی قیادت اور اعلی پولیس افسران کے مابین غیر قانونی ملی بھگت اور انکی زیر نگرانی لاکھوں روپے کی نقدی کی پریذائیڈنگ افسران میں تقسیم کے انکشافات نے پنجاب میں اسوقت کی بزدار حکومت اور وفاق میں عمران خان کی حکومت کے شفافیت کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی انکوائری رپورٹ میں اعلی پولیس افسران،سول انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران کے انفرادی جرائم کی ذمہ داری کا تعین کیا گیا ہے اور سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں۔

انکوائری رپورٹ سے متعلق تیسرا اور آخری وی لوگ ایم جے ٹی پر آج شب نشر کیا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے