جنرل قمر باجوہ کو سعودی عرب میں اعزاز سے نواز دیا گیا
سعودی عرب نے پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف شاہ عبدالعزیز اعزاز سے نوازا ہے جو مملکت کے بانی کے نام پر ہے۔
جنرل باجوہ کو یہ اعزاز اتوار کو پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط بنانے کی کوششوں کے اعتراف کے طور پر دیا گیا.
سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے ’سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل باجوہ کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہوئے‘ انہیں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ سنیچر کو سعودی عرب کے دورے پر پہنچے تھے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد اور پاکستان کے آرمی چیف نے ملاقات بھی کی ’اور دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، اور خاص کر فوجی شعبوں اور ان کو ترقی دینے کے مواقع پرگفتگو ہوئی. اس کے علاوہ انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے کئی مسائل پر بھی بات چیت کی۔‘
تقریب میں سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بھی موجود تھے۔
ان کے علاوہ سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض الرویلی اور دونوں اطراف کے کئی سینئر حکام موجود تھے۔