جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام نے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اتوار کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی سات میں ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام کا پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ شبیر اعوان کے راولپنڈی کے نواحی گاؤں مٹور میں انتخابی جلسے سے خطاب میں ظہیر الاسلام نے کہا کہ تحریک انصاف تبدیلی لائے گی۔
جلسہ سے تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی، کرنل ریٹائرڈ اجمل، اقبال سبحانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Array