منی لانڈرنگ کیس،ق لیگ کےمونس الہی شامل تفتیش
پاکستان میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش ہو گئے۔
مونس الٰہی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں اپنی ضمانت کا ریکارڈ جمع کرا دیا۔ قبل ازیں مونس الٰہی ایف آئی اے کی جانب سے ملنے والے سوالات کے جوابات بھی جمع کرا چکے ہیں۔
ایف آئی اے میں ضمانت کا ریکارڈ جمع کرانے کے بعد مونس الٰہی آج منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش ہوگئے اور بعد ازاں ایف آئی اے سے روانہ ہوگئے۔
یاد رہے کہ چوہدری مونس الٰہی پر 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور وہ 4 جولائی تک عبوری ضمانت پر ہیں۔

