پاکستان

وزیرستان میں پولیو ویکسینیشن ٹیم پر حملہ، تین ہلاک

جون 28, 2022

وزیرستان میں پولیو ویکسینیشن ٹیم پر حملہ، تین ہلاک

عظمت گل۔ صحافی، پشاور

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پولیو ویکسینیشن ٹیم پر حملے میں تین افراد مارے گئے ہیں۔

شمالی وزیرستان میں حکام کے مطابق تحصیل دتہ خیل کے علاقے تنگ کلی میں پولیو ویکسینیشن ٹیم پر نامعلوم افراد نے حملہ کر کے ایک ورکر اور سکیورٹی پر مامور ٹیم کے دو اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حملے میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار سپاہی دین شاہد اور سپاہی رضا اللہ فائرنگ کی زد میں آئے اور جانبر نہ ہو سکے۔

شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے اس واقعے میں پولیو ٹیم کے ایک رکن رشید اللہ بھی مارے گئے جبکہ ایک اور ورکر زخمی ہو گیا.

فائرنگ کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے