پاکستان

ججز تقرر کا عمل متنازع،پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات محدود:رضا ربانی

جون 28, 2022

ججز تقرر کا عمل متنازع،پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات محدود:رضا ربانی

پاکستان کے سابق چئیرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اعلی عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات کو سپریم کورٹ نے اپنے فیصلوں سے محدود کر دیا ہے جس کی وجہ سے ججوں کی تعیناتی کا عمل متنازع ہو چکا ہے۔

منگل کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے سابق چئیرمین سینٹ نے تجویز کیا ہے کہ عدالتی کمیشن کے قواعد میں ترمیم کر کے سینیارٹی اور قابلیت کو ملا کر ایک معیار ترتیب دیا جائے جس کی بنیاد ہر اعلی عدلیہ کی تعیناتیاں کی جائیں۔

میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ججوں کے انتخاب اور ترقی کے لیے اعلی ترین عدالت میں تمام صوبوں کی مناسب نمائندگی کو بھی معیار کا حصہ بنانا چاہئیے، سابق سینیٹر کی تجویز تھی کہ پارلیمانی کمیٹی کو موثر کردار ادا کرنے کے لئیے اپنے قواعد و ضوابط میں فوری ترمیم کرنا چاہیے۔

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلوں کے ذریعے ججوں کی تعیناتی میں پارلیمانی کمیٹی کو غیر موثر کر دیا ہے، آئین کے تحت پاکستان ایک وفاق ہے اور اس کی سپریم کورٹ میں ججوں کی تعیناتی کے عمل میں اس وفاقیت کی جھلک نظر آنا چاہیے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے