اہم خبریں متفرق خبریں

پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی دو اقساط یکمشت ملنے کا امکان

جون 28, 2022 < 1 min

پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی دو اقساط یکمشت ملنے کا امکان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے دو ارب ڈالر کی دو قسطیں جاری کرنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کا رواں ہفتے پاکستان کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پانے کی توقع ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ میں بتایا کہ ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزہ کے لیے پاکستان کو آئی ایم ایف سے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فسکل پالیسی فریم پروگرام کی کاپی موصول ہوگئی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق ملک ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے نکل چکا ہے، آئی ایم ایف سے ساتویں اور آٹھویں قسط ایک ساتھ ملے گی ۔ آئی ایم ایف نے دو اقساط کو ملا دیا ہے، ساتویں قسط 90 کروڑ ڈالر اور آٹھویں قسط تقریباً ایک ارب ڈالر کی ہے۔

قبل ازیں حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس میں ایک لاکھ روپے ماہانہ تک تنخواہ لینے والوں پر ٹیکس دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے جبکہ جولائی سے پیٹرولیم پر مرحلہ وار 50 روپے فی لیٹرلیوی لگانے پر اتفاق کی اطلاعات ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے