اہم خبریں پاکستان

سوشل میڈیا کا دور، سب کا کیا دھرا انٹرنیٹ پر موجود: عمران خان

جون 28, 2022 2 min

سوشل میڈیا کا دور، سب کا کیا دھرا انٹرنیٹ پر موجود: عمران خان

Reading Time: 2 minutes

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اور جمہوریت اخلاقی قوت سے چلتی ہے ڈنڈوں سے نہیں، پی ٹی آئی کے کارکنان اور مظاہروں میں شریک لوگوں پر تشدد کرنے والوں کے چہرے ہمیں یاد ہیں جن سے حساب لیں گے۔

منگل کو اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سے معیشت نہیں سنبھالی جا رہی۔ زرداری اور شریف خاندان اپنی دولت کا پچاس فیصد حصہ لے آئیں تو پاکستان بحران سے نکل جائے گا۔

سابق وزیراعظم نے عوام سے پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے بیورکریسی اور پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ شریف خاندان کی غلامی سے باہر آجائیں، حمزہ کی حکومت جلد ختم ہوجائے گی اور یہ سوشل میڈیا کا دور ہے ساری باتیں اور چیزیں انٹرنیٹ پر موجود ہوں گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں پہلے معاشی اور پھر سیاسی بحران پیدا کیا گیا جبکہ بیرونی سازش سے پاکستان میں پہلے سیاسی اور پھر معاشی بحران پیدا کیا گیا جبکہ میں نے نیوٹرل کو متعدد بار متنبہ کیا اور شوکت ترین کو بھی بتانے بھیجا تھا کہ اس سازش کے کامیاب ہونے پر ملک و قوم کو بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ہم پر بھی قیمتیں بڑھانے کا دباؤ تھا مگر ہم نے اُن کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا، نئی حکومت نے پیٹرول، بجلی، گیس ہر چیز کی قیمتیں بڑھا دیں، گزشتہ دو ماہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے جبکہ جولائی میں مہنگائی مزید اور بڑھ جائے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے اپنا ذہن استعمال کیا جبکہ موجودہ حکومت ڈنڈے کے زور پر ڈرا دھمکا رہی ہے تاہم یہ طریقہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ دو جولائی کو وہ اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں احتجاجی جلسے سے خطاب کروں گا اسلئے آپ لوگ اپنے اپنے شہروں میں نکل کر مہنگائی اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف پُرامن احتجاج کریں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے