اہم خبریں متفرق خبریں

پاکستان کی کمر قرضوں کے بوجھ سے دہری، رواں سال کتنا قرض لیا؟

جون 29, 2022 < 1 min

پاکستان کی کمر قرضوں کے بوجھ سے دہری، رواں سال کتنا قرض لیا؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں وزارت اقتصادی امور نے رواں مالی سال کے بیرونی قرضوں سے متعلق رپورٹ کا اجراء کر دیا ہے۔

پاکستان نےرواں مالی سال 11 ماہ میں13 ارب 53 کروڑ ڈالر سے زائد قرضہ لیا، رواں مالی سال کے 11 ماہ میں14 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضےکا تخمینہ تھا،مئی میں پاکستان نے 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکا بیرونی قرضہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق غیرملکی کمرشل بینکوں سے 2 ارب 62 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا گیا، 11 ماہ میں 59 کروڑ 33 لاکھ ڈالر سے زائد کے دو طرفہ قرضے لیےگئے۔

بانڈز کے اجراء سے 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ حاصل کیا گیا اور سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مد میں حاصل کیے گئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے