شاہ محمود قریشی اپنی ہی پارٹی پر غصے میں، سنگین الزامات عائد
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے اور سنگین الزامات عائد کر دیئے۔
ایک وائرل وڈیو میں تقریر کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کہہ رہے ہیں کہ میرے خلاف میری اپنی پارٹی نے سازش کی، مجھے یاد ہے 2018 صوبائی اسمبلی کا الیکشن مجھے ہروایا کس نے؟ پی ٹی آئی نے،اعلانیہ کہہ رہا ہوں اور خان سے بھی کہا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج پنجاب کی یہ کیفیت نہ ہوتی،اگر وہ یہاں سے ایم پی اے ہوتے۔217 والو جاگو، مجھے کیا فرق پڑا، میں تو وزیر خارجہ بن گیا۔تمہیں فرق پڑا،ملتان جنوبی پنجاب کو فرق پڑا۔ اگر یہ اپ کا انداز نہیں ہے سوچنے کا تو پھر سترہ تاریخ بھی گزر جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے لوگوں نے کہا کہ مت لڑاؤ زین کو ،اگر وائس چیئرمین کا بیٹا ہار گیا تو بڑی بے عزتی ہو گی۔ میں نے کہا نہیں کچھ جنگیں ہوتی ہیں جو لڑی جاتی ہیں صرف جیت کے لئے نہیں جب 72 کا قافلہ لے کریگا تھا جیتنے کیلئے نہیں گیا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ ساڑھے تین سال وزارت کے مزے لینے کے بعد ملتانی پیر شاہ محمود قریشی اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے۔ منکے ٹھوک دی۔سنگین الزامات۔
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کیا اب شاہ صاحب کو لھری کھری سنائے گا یا سب ٹرینڈ صحافیوں اور اینکرو پر ختم ہو جاتے ہیں؟