پاکستان

جمعے کو دوبارہ گنتی، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہ پائیں گے؟

جون 30, 2022

جمعے کو دوبارہ گنتی، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہ پائیں گے؟

پاکستان کی لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے جمعے کو دوبارہ گنتی کرانے کی ہدایت کی ہے.

تحریک انصاف نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے.

جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔

درخواستوں پر چار ایک سے فیصلہ آیا ۔ جسٹس ساجد محمود صدیقی نے فیصلے کے کچھ نکات سے اختلاف کیا اور عثمان بزدار کو وزیراعلی کے طور پر بحال کر دیا.۔

عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ نئے الیکشن کا حکم نہیں دے سکتے۔دوبارہ الیکشن کا حکم سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہو گا۔عدالت پریذائیڈنگ افسر کا کردار ادا نہیں کر سکتی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دوبارہ رائے شماری میں جس کی اکثریت ہو گی وہ جیت جائے گا۔

عدالت نے حکم دیا کہ گورنر پنجاب یکم جولائی کو طلب کیا گیا اجلاس یقینی بنائیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس الیکشن ہونے تک ملتوی نہیں کیا جائے گا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ منحرف ارکان کے 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کی جائے۔ دو جولائی کو وزیراعلی پنجاب کا حلف ہو گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے پچھلا فیصلہ کالعدم قرار نہیں دیا۔بعفضل خدا الیکشن بھی جیت جائیں گے کیونکہ ہمارے نمبرز پورے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے والےضرور جائیں۔عدالت نے نئے الیکشن کا نہیں کہا ہے،ہمارے نو ارکان اب بھی زیادہ ہیں۔ فتح ہماری ہو گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے