کھیل

کوہلی کی مایوس کن کارکردگی، ’وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے‘

جولائی 1, 2022 < 1 min

کوہلی کی مایوس کن کارکردگی، ’وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے‘

Reading Time: < 1 minute

انڈین کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز وراٹ کوہلی انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھی مایوس کن کارکردگی دکھا کر جلدی آوٹ ہو گئے۔

جمعے کو برمنگھم میں ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جہاں انڈین بیٹنگ لائن مشکل میں پڑ گئی وہیں سٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی کی بری فارم بھی ٹھیک نہ ہو سکی۔

وراٹ کوہلی صرف 11 رنز بنا کر اولے پوپس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

انڈین ٹیم کے کپتان روہت شرما کی عدم شمولیت کے باعث انڈین ٹیم وراٹ کوہلی کی بیٹنگ پر کافی انحصار کر رہی تھی تاہم وہ ایک بار پھر ناکام رہے۔

وراٹ کوہلی کے جلدی آوٹ ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی تبصرے دیکھنے میں آئے۔

کے آر نٹراجن نامی ایک صارف اپنے ٹویٹ میں کہا ’وراٹ کوہلی کی ایک اور ناکامی، اب کوہلی کی ٹیم میں شمولیت پر سوال اٹھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پُجارا اور رہانے کے لیے ایک اور وراٹ کوہلی کے لیے دوسرا معیار نہیں رکھ سکتے حالانکہ کوہلی عظیم کھلاڑی رہ چکے ہیں، وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔‘

اکشت نامی ایک صارف نے ٹویٹ کیا ’زندگی اب صرف یہی رہ گئی ہے کہ وراٹ کوہلی کو کھیلتے دیکھتا ہوں اور اس کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹی وی بند کر دیتا ہوں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے