اہم خبریں

مالی پالیسی کا اعلان،شرح سود میں سوا ایک فیصد اضافہ

جولائی 7, 2022

مالی پالیسی کا اعلان،شرح سود میں سوا ایک فیصد اضافہ

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 1.25 فیصد اضافہ کر دیا۔

جمعرات کو قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک مرتضی سید نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ریٹ 1.25 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جسکے بعد شرح سود پندرہ فیصد کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال شرح سود تین سے چار فیصد ہو گی۔ مہنگائی کی شرح اٹھارہ سے بیس فیصد رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے