اہم خبریں

نیوٹرل کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں:عمران خان

جولائی 8, 2022 < 1 min

نیوٹرل کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں:عمران خان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیوٹرل کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں اپنی فوج کے ساتھ نہیں لڑنا چاہتا کیونکہ لڑائی میں صرف ملک کمزور ہو گا۔

جمعے کو اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بیرونی اور اندرونی طاقت کے ذریعے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں چل رہے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سےبہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں.

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے والوں نے 1100 ارب روپے کا این آر او لیا،حکومت اگر مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں تو کر لے میں نہیں ڈرتا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیوٹرل سے بات ہوئی تو ایک ہی موقف ہے،صاف اور شفاف انتخابات۔ چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کروں گا،حکومت میں تھےتومختلف چھوٹی جماعتیں بلیک میل کرتی رہیں۔

عمران خان نے کہا کہ عثمان بزاد کے علاو ہ باقی امیدوار ایک دوسرے کے نام پر بطور وزیر اعلیٰ مطمئن نہیں تھے ،علیم خان اور پرویز الہیٰ بطور وزیر اعلیٰ ایک دوسرے کے نام سے راضی نہیں تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے