کھیل

سری لنکا میں ہار نے پر آسٹریلوی کپتان نے ’پروٹسٹ ٹو پارٹی‘ کیوں کہا؟

جولائی 11, 2022 < 1 min

سری لنکا میں ہار نے پر آسٹریلوی کپتان نے ’پروٹسٹ ٹو پارٹی‘ کیوں کہا؟

Reading Time: < 1 minute

دنیش چندیمل کی ڈبل سنچری اور ڈیبیو کرنے والے پربھات جے سوریا کی تباہ کُن باؤلنگ کی بدولت سری لنکا نے احتجاج اور کووڈ سے متاثرہ دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف کامیابی حاصل کر کے ٹیسٹ سیریز برابر کر دی۔

پیر کو میزبان ٹیم نے میچ کے چوتھے دن جس وقت آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 39 رنز سے شکست دی گال کرکٹ سٹیڈیم کے باہر ڈرامائی مناظر دیکھنے کو ملے جب مہنگائی اور اشیائے صرف کی قلت کے شکار احتجاجی مظاہرین نے جشن منانا شروع کر دیا۔

میچ میں سری لنکا کی کامیابی پر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کی اس پارٹی پرآسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے تبصرہ کیا: ’آپ سن سکتے ہیں کہ کیسے پروٹسٹ پارٹی میں تبدیل ہوا۔‘

میچ جیتنے پر کپتان دیموتھ کرونارتنے نے صحافیوں کو بتایا: ’ ہم یہاں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لیے آئے ہیں۔ کھلاڑی کرکٹ کھیلنے کے لیے آئے تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس کا ذکر نہیں کرنا چاہتا کہ ہم کس دور سے گزر رہے ہیں۔ بدقسمتی ہے کہ ہم ایسے حالات میں ہیں۔‘

سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 190 کی برتری حاصل کی تھی۔
دوسری اننگز میں چندیمل کی ناقابل شکست ڈبل سینچری نے سری لنکا کو جیت تک پہنچا دیا۔

باقی کام بائیں ہاتھ کے سپنر جے سوریا نے دوسری اننگز میں بھی چھ وکٹیں لے کر کیا۔ اپنے پہلے میچ میں جے سوریا نے 12 وکٹیں حاصل کیں اور چوتھے دن آخری سیشن میں آسٹریلیا کو 151 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے سری لنکا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے