اہم خبریں پاکستان

آئندہ بھی ایسے بچوں کو تھپڑ ماروں گی: ٹی وی رپورٹر

جولائی 12, 2022

آئندہ بھی ایسے بچوں کو تھپڑ ماروں گی: ٹی وی رپورٹر

سوشل میڈیا پر بچے کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سے مشہور ہونے والی ٹی وی رہورٹر مائرہ ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ آئندہ بھی کسی بدتمیزی پر لوگوں کو تھپڑ ماریں گی۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ اُن کا تھپڑ کھانے والا لڑکا انٹرویو کے دوران فیملی کو تنگ کر رہا تھا جس کی وجہ سے فیملی پریشان ہو گئی تھی۔


مائرہ ہاشمی کے مطابق انہوں نے پہلے پیار سے سمجھایا کہ ایسا نہ کرو مگر سمجھانے کے باوجود وہ نہیں سمجھا اور زیادہ ہُلّڑ بازی کرنے لگا جس کے بعد ان کو زیب نہیں دیا کہ اسے اور موقع دے کر برداشت کیا جائے۔

رپورٹر مائرہ ہاشمی نے کہا کہ ان کے لیے سب کی عزت قابل احترام ہیں چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین، مگر کسی بھی انسان کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ لڑکی دیکھ کر اپنے تمیز کے دائرے سے باہر نکل جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ سب کو لگتا ہے کہ میں نے یہ غلط کیا ہے تو ایسا واقعہ جہاں کہیں بھی دوبارہ ہوگا میں یہ غلطی کروں گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے