حب ڈیم کے اطراف آبادی کا بروقت انخلا ناگزیر:این ڈی ایم اے
Reading Time: < 1 minuteنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حب ڈیم کے اطراف آبادی کے انخلا کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق 24 سے 72 گھنٹوں میں بحیرہ عرب، کراچی اور حب ڈیم کے اطراف بارش کا امکان ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ ڈیم کے اطراف آبادی کا محفوظ مقام پر بروقت انخلا یقینی بنائے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان کی انتظامیہ الرٹ رہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کے ماہی گیر سمندر میں جانے سے گریز کریں.
ترجمان نے بتایا کہ حب ڈیم انتظامیہ کو مروجہ ایس و پیز کے مطابق اضافی پانی کے محفوظ اخراج کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی۔
Array