لاہور میں بچوں پر تشدد و قتل کا مرکزی ملزم بہاولپور سے گرفتار
Reading Time: < 1 minuteلاہور پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ نے ڈیفنس میں مالکان کے تشدد سے کم سن ملازم کی ہلاکت کے مقدمے میں مرکزی ملزم ابوالحسن کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا۔
وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیا تھا اور لاہور پولیس کو تمام ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔
پولیس نے اسی دن مقدمہ درج کر کے واقعے میں ملوث ملزم ابوالحسن سمیت تمام ملزمان گرفتار کر لیے۔
مرکزی ملزم ابوالحسن سے مقتول کی کم سن بہن منیبہ بھی بازیاب کرا لی ہے۔
بچوں کا والد عرفان ملزم کا مرید ہی
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم کے دو ساتھیوں رکشہ ڈرائیور احمد اور نوید کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔
انویسٹی گیشن برانچ کے ڈی آئی جی کے مطابق لاہور پولیس ایسے واقعات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے کہا کہ ذاتی نگرانی میں اس کیس کی تفتیش کرکے ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔
کامران عادل نے کہا کہ کم سن بچوں خصوصا گھریلو ملازمین پر تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔