اہم خبریں متفرق خبریں

اسلام آباد میں جج کے گھر سے ڈالرز سمیت سوا کروڑ مالیت کی چوری

جولائی 15, 2022 < 1 min

اسلام آباد میں جج کے گھر سے ڈالرز سمیت سوا کروڑ مالیت کی چوری

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کے ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے گھر سے چور 55 لاکھ روپے، 15 ہزار ڈالرز، چار ہزار برطانوی پاونڈز اور 19 لاکھ روپے سے زائد کی مالیت کا سونا لے گئے ہیں۔ 

اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج ایک مقدمے کے مطابق واردات اس وقت ہوئی جب جج اپنے گھر والوں کے ساتھ عید کی چھٹیوں کے دوران آبائی علاقے گئے ہوئے تھے۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے حال ہی میں زمین فروخت کی تھی۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود کے سرکاری گن مین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ 

تھانہ رمنا میں درج ایف آئی آر کے مطابق ’جمعہ 8 جولائی کو جج صاحب عید گزارنے اپنے آبائی علاقے چلے گئے جبکہ میں(گن مین) ان کی رہائش گاہ پر نگرانی کے لیے موجود تھا۔ 10 جولائی کو دن ڈیڑھ بجے کھانا کھانے کے لیے باہر نکلا اور تقریبا شام 5 بجے واپس گھر آ کر دیکھا تو مین گیٹ کھلا ہوا تھا اور گھر کا اندرونی دروازہ بھی کھلا ہوا تھا۔‘ 

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ‘چور ڈرائنگ روم کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور نقدی و زیورات چوری کر کے لے گئے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے