اہم خبریں

بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک،درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

جولائی 16, 2022

بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک،درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق پیر کے روز سماعت کریں گے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ آڈیو لیک کی فارنزک تحقیقات کرے،بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کو عدالت بلا کر ویڈیو سے متعلق پوچھا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آڈیو درست ثابت ہونے کی صورت میں بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات، چیئرمین پیمرا اور پی ائی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے،

ایف آئی اے، انٹیلیجنس بیورو اور سٹیٹ بنک کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے