آگے جانے کا واحد راستہ اب قابل اعتبار کمیشن کے زیرِنگرانی انتخابات: عمران خان
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں 16 نشستوں پر کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ اب یہاں سے آگے جانے کا واحد راستہ قابل اعتبار الیکشن کمیشن کی زیرنگرانی صاف و شفاف الیکشن کرانا ہے۔
اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ’اس کے علاوہ کوئی بھی راستہ زیادہ سیاسی غیر یقینی اور مزید معاشی بحران پر کی طرف لے جائے گا۔‘
عمران خان نے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر ووٹرز اور ورکرز کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ’سب سے پہلے میں پی ٹی آئی کے ورکرز اور پنجاب کے ووٹرز کا نہ صرف مسلم لیگ ن بلکہ پوری ریاستی مشینری اور خاص طور پر پولیس کی جانب سے ہراسانی اور مکمل جانبدار الیکشن کمیشن پاکستان کو شکست دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تمام اتحادیوں، پاکستان مسلم لیگ ق، ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کا شکریہ۔

