الیکشن کمیشن غیرملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے: وزیراعظم شہباز شریف
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔
منگل کو ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے جو طویل عرصے سے زیرالتواء ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں پر بار بار اور بے شرمانہ حملوں کے باوجود عمران نیازی کو طویل عرصے سے کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے۔ اس کو دیے جانے والے استثنیٰ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔
Array