اہم خبریں

ڈالر کی اونچی سے اونچی اڑان،روپے کی بے قدری جاری

جولائی 19, 2022 < 1 min

ڈالر کی اونچی سے اونچی اڑان،روپے کی بے قدری جاری

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک مارکیٹ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

منگل کو کاروباری دن کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 222 روپے سے تجاوز کرگیا۔

قبل ازیں پیر کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20 روپے پر بند ہوا تھا تاہم کاروباری روز کے دوسرے روز 6.90 روپے کے اضافے سے 222 روپے 10 پیسے ہوگیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے