تین خواتین نے ایک ہی دن کے ٹو سر کر لیا، دو پاکستانی اور ایک سعودی خاتون شامل
دو پاکستانی خواتین ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
جمعے کو پہلی سعودی خاتون نیلی عطار بھی یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
الپائن کلب پاکستان کے مطابق نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خواتین ہیں۔
نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ کے ہمراہ سرباز خان اور سہیل اختر نے بھی کے ٹو سر کی۔
الپائن کلب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ثمینہ بیگ نے جمعے کی صبح 7 بج کر 42 منٹ پر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی (8,611 میٹر) سر کی۔
ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی اور واحد پاکستانی خاتون ہیں۔