اہم خبریں متفرق خبریں

تین ججز کی من مانی تشریحات، سپریم کورٹ کے فیصلے پر کس نے کیا کہا؟

جولائی 27, 2022 < 1 min

تین ججز کی من مانی تشریحات، سپریم کورٹ کے فیصلے پر کس نے کیا کہا؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حکومتی اتحاد نے پنجاب کے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

منگل کو رات گئے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تین ججز کے بینچ کے اس فیصلے سےسپریم کورٹ نے جمہوریت کاعدالتی قتل کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی فوجی آمریتوں کو قبول نہیں کیا تو عدالتی مارشل لاؤں کو بھی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدالتی فیصلے پر ردعمل کا اظہار ایک ٹویٹ میں کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے۔ تینوں جج صاحبان کو سلام۔

مریم نواز نے فیصلے کو حکومت کے خلاف عدالتی بغاوت قرار دیا تھا۔

فیصلے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئین نے ریاستی اختیار پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو تفویض کیے ہیں۔ آئین نے سب اداروں کو متعین حدود میں کام کرنے کا پابند کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا۔ آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا اور قرین انصاف یہی تھا کہ فل کورٹ تشکیل دیا جاتا تاکہ انصاف نہ صرف ہوتا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا لیکن عدالتی فیصلے سے قانون دان برادری، سائلین، میڈیا اورعوام کی حصول انصاف کے لیے توقعات کو دھچکا لگا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے