انڈین وزیر سے پانچ کلو سونا، تین ارکان اسمبلی سے نوٹوں کا بیگ برآمد
Reading Time: < 1 minuteانڈیا کی ریاست جھاڑکھنڈ میں کانگریس کے تین ارکان اسمبلی نوٹوں سے بھرے بیگزکے ساتھ پکڑے گئے، کانگریس نے تینوں ارکان کو معطل کر دیا ہے۔
کانگریس کے پون کھیرا نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام عائد کیا کہ اس کی جانب سے ارکان اسمبلی کی خریداری کے ذریعے جھاڑکھنڈ میں مخلوط حکومت گرانے کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے جے پی نے اس سے قبل اروناچل پردیش، اتراکھنڈ، مدھیا پردیش، راجستھان، مہاراشٹر اور گوا کے بعد اب جھاڑکھنڈ میں جو کچھ کیا یہ انتہائی پست درجے کی سیاست ہے اور حکمران جماعت نے اس میں نئی مثالیں قائم کی ہیں۔
قبل ازیں ایک زیر حراست ریاستی وزیر کے دوست کے گھر سے پولیس نے 20 کروڑ نقدی اور پانچ کلو سونا برآمد کیا تھا۔
Array