تین دن میں ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں کتنی گری؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ تھمنے لگا، پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔
رواں ہفتے کے دوران ڈالر 248 پر گیا تھا اب 229 پر آ گیا ہے۔
تین دن میں ڈالر کی قدر میں 19 روپے کی کمی ہوئی اور روپیہ تگڑا ہوا۔
بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر مزید 9روپے 38 پیسےسستا ہو گیا.
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 231 روپے پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قمیت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں 229 روپے پر ٹریڈ کررہی ہے۔
ڈیلرز کے مطابق فروخت کرنے والے موجود مگر مارکیٹ میں خریدار نہیں ہیں.
یاد رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنےآنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مسلسل گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
Array