اہم خبریں

حکومت کا عمران خان کی نا اہلی کے لیے قانونی کارروائی کا فیصلہ

اگست 3, 2022 < 1 min

حکومت کا عمران خان کی نا اہلی کے لیے قانونی کارروائی کا فیصلہ

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو نااہل کرانےکے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائےگا۔

وزیراعظم ہاؤس میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تفصیلی غور کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کو نااہل کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائےگا، ریفرنس آرٹیکل62 اور 63 کے تحت دائرکیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ساتھ غیر رسمی مشاورت کے بعد ریفرنس دائر کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کل ممنوعہ فنڈنگ کیس پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دےگی، الیکشن کمیشن کے فیصلے پرکارروائی اور طریقہ کارکا فیصلہ بھی کل وفاقی کابینہ کرے گی، تحریک انصاف کے بے نامی اکاؤنٹس اور کرمنل کیسز سے متعلق کارروائی کا فیصلہ بھی کل کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور دیگر قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے متعلق بھی کابینہ کل فیصلہ کرےگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف سمیت کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج نہیں کرنے دیا جائےگا، کوئی احتجاج کرنا چاہتا ہے توریڈ زون کے باہرجہاں مرضی کر لے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے