افغانستان میں لاپتہ پاکستانی صحافی انس ملک چند گھنٹے بعد منظرعام پر
Reading Time: < 1 minuteکابل میں پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ صحافی انس ملک کابل میں ہیں اور محفوظ ہیں۔
جمعے کو پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے ٹویٹ کیا کہ ان کی صحافی انس ملک سے ٹیلی فون پر مختصربات ہوئی ہے، سفارتخانہ ان کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔
قبل ازیں خبر آئی تھی کہ افغانستان میں پاکستانی صحافی انس ملک مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔
جمعے کو پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں صحافی انس ملک کی مبینہ گمشدگی کے حوالے سے خبروں پر شدید تشویش ظاہر کی تھی۔
ترجمان کے مطابق انس ملک گزشتہ روز سے کابل سے لاپتہ ہیں، وہ رپورٹنگ کے لیے افغانستان کچھ روز قبل افغانستان گئے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی صحافی کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیا اور کابل میں پاکستانی سفیر نے معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ۔
بیان میں کہا گیا کہ دفتر خارجہ نے پاکستان میں افغانستان سفارتخانے سے بھی رابطہ کیا جبکہ افغان ناظم الامور کو آج دفتر خارجہ طلب کیا گیا ۔
ترجمان کے مطابق افغان اعلی حکام کو اس معاملے پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا اور صحافی انس ملک کی جلد بازیابی کی درخواست کی ۔
صحافی انس ملک انڈین میڈیا آوٹ لیٹ ویون سے وابستہ ہیں۔