اہم خبریں متفرق خبریں

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے قومی خزانے سے کتنی رقم وصول کی؟

اگست 5, 2022 < 1 min

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے قومی خزانے سے کتنی رقم وصول کی؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں قومی احتساب بیورو کے سابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں پیش کی گئی ہیں۔

‏دستاویزات کے مطابق جاوید اقبال کو ماہانہ 13 لاکھ 13 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی رہی۔

‏بطور چیئرمین نیب اپنی مدت ملازمت کے دوران جاوید اقبال کو 7 کروڑ 45 لاکھ روپے تنخواہ ادا کی گئی۔

جاوید اقبال سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کے طور پر پنشن اور مراعات بھی حاصل کر رہے ہیں جبکہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم کمیشن کے سربراہ بھی ہیں۔

وہ اکتوبر 2017 سے جون 2022 تک نیب کے چیئرمین رہے اور ان کا دور متنازع ترین قرار دیا جاتا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے