عالمی خبریں

ٹی ٹی پی کمانڈر عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک

اگست 8, 2022 < 1 min

ٹی ٹی پی کمانڈر عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک

Reading Time: < 1 minute

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈرعمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق عمرخالد خراسانی افغانستان کے صوبے پکتیکا میں آئی ای ڈی کا نشانہ بنے۔دھماکے میں عمرخالد کے دو ساتھی مفتی حسن اورحافظ دولت بھی ہلاک ہوئے۔

عمرخالد خراسانی کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں میں کیا جاتا تھا۔ عمرخالد خراسانی نے گزشتہ دنوں کابل میں پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات میں حصہ بھی لیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے