اہم خبریں متفرق خبریں

پیٹرول مزید مہنگا، ’میاں صاحب میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے‘

اگست 16, 2022 < 1 min

پیٹرول مزید مہنگا، ’میاں صاحب میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے‘

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیڑ اضافہ کر دیا ہے۔

پیر کی رات کو فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور ڈالر کے شرح مبادلہ میں تغیر کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کیا گیا۔

اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 233 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے کمی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 67 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 199 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 43 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے ہوگئی ہے۔

ادھر حکمران اتحاد میں شامل جماعت مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ردعمل میں کہا کہ وہ عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔

مریم نواز نے قیمت میں اضافے کی خبر پر ردعمل میں کہا کہ ’میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔ اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی۔‘

مریم نواز نے لکھا کہ ’میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے