ٹانک میں پولیو ٹیم پر فائرنگ،دو پولیس اہلکار ہلاک
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کےضلع ٹانک میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
واقعہ تھانہ گومل کی حدود کچہراگرہ میں پیش آیا۔ ہلاک پولیس اہلکاروں کی شناخت پیر رحمن اور نثار کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس اہلکار پولیو ڈیوٹی پر مامور تھے ،جب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ دشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

