اہم خبریں متفرق خبریں

وفاقی کابینہ،شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

اگست 16, 2022

وفاقی کابینہ،شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی۔

اطلاعات کے مطابق ضیاء المصطفی نسیم کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔ دونوں کے خلاف ایک پراپرٹی ٹائیکون کو برطانیہ سے آنے والی رقم فراہم کرنے کا الزام ہے۔

دونوں کے نام نیب نے ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔ دونوں نام نجی ہائوسنگ سکیم کے کیس کی بنیاد پر ای سی ایل پر شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر دس افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی ہے۔ ۲۲افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے اور تین کو ایک بار اجازت کی منظوری دی گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے