پاکستان

شہباز گل کے وکیل نے بھی مؤکل کے بیان کو نامناسب قرار دے دیا

اگست 17, 2022

شہباز گل کے وکیل نے بھی مؤکل کے بیان کو نامناسب قرار دے دیا

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شہباز گل کے وکیل سلمان صفدر نے ایمان مزاری پر فوج کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی ار کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ایمان مزاری نے ایک بیان دیا جس پر فوج کے جیگ برانچ نے مقدمہ درج کیا۔

وکیل کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری کی جانب سے غیر مشروط معافی ہر ایف آئی آر خارج کر دی۔

وکیل نے سوال اٹھایا کہ بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے کیا وفاقی حکومت سے اجازت لی گئی؟

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ شہباز گل نے جو بیان دیا اس میں حب الوطنی جھلکتی ہے۔ اس میں صرف ایک جملہ نامناسب تھا لیکن وہ بھی جرم کے زمرے میں نہیں آتا۔

سلمان صفدر نے شہباز گل کا بیان عدالت میں پڑھ کر سنایا۔

بیان میں شہباز گل کے فوجی شہدا سے متعلق گفتگو کو پڑھا گیا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ “کسی شہید کے لیے کوئی ایسا کام کرے تو ہم اسے معاف نہیں کرسکتے۔ جن لوگوں نے فوج کو گالیاں دیں ان کو وزیر دفاع بنایا گیا یے۔”

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے