فیصل آباد میں خاتون پر تشدد اور تذلیل کے مرتکب ملزمان گرفتار
پاکستان کے شہر فیصل آباد کی پولیس نے خاتون پر تشدد اور تذلیل کرنے والے چھ ملزمان سمیت خاتون ملزمہ کو کل گرفتار کر لیا۔
سوشل میڈیا پر ایک وڈیوشیئر کی گئی تھی جس میں ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسے جوتوں پر اپنا منہ رکھنے کر مجبور کیا جا رہا ہے اور تذلیل کی جا رہی ہے۔
بعض اطلاعات کے مطابق خاتون کو شادی سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پنجاب پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون پر تشدد اور تذلیل کرنے والے چھ ملزمان سمیت خاتون ملزمہ کو کل گرفتار کر لیا گیا تھا۔
سی پی او فیصل آباد کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری ملزمان کو گرفتار کیا۔

