اہم خبریں متفرق خبریں

کڑی شرائط کے ساتھ قرضے کی قسط،پٹرول مزید کتنامہنگا ہوگا؟

اگست 17, 2022 < 1 min

کڑی شرائط کے ساتھ قرضے کی قسط،پٹرول مزید کتنامہنگا ہوگا؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے مابین لیٹر آف انٹینٹ (اظہار آمادگی کے خط) پر اتفاق ہو گیا۔پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آئی ایم ایف کو بجھوائے گئے اظہار آمادگی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان نے اظہار آمادگی کا خط دستخط کر کے آئی ایم ایف کو بھیج دیا۔

یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10 روپے اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھائی جائے گی جبکہ ستمبر میں پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 30 اور ڈیزل پر 15 روپے ہو جائے گی۔

آنے والے مہینوں میں لیوی میں مزید پانچ پانچ روپے لیٹر اضافہ کیا جائے گا اور اس طرح جنوری 2023 تک لیوی بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر تک ہو جائے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے