ممنوعہ فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی کے گرد گھیرا تنگ،بیرون ملک تحقیقات کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات کا دائرہ بیرون ملک تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات اب بیرون ملک بھی کرے گی جس میں امریکا اور برطانیہ سمیت جن ممالک سے فنڈز آئے وہاں بھی تحقیقات کی جائیں گی۔
ایف آئی اے بیرون ممالک کی تحقیقاتی ایجنسیوں سے بھی معاونت لے گی اور ان ممالک کی کمپنیز و شخصیات کی معلومات حاصل کی جائیں گی۔
ایف آئی اے کی تحقیقات ابھی ریکارڈ اور اکاؤنٹس اکٹھے کرنے کے مرحلے میں ہیں جب کہ دوسر ے مرحلے میں معلومات کو یکجا کیا جائے گا۔

