پاکستان

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس، فیصلہ 30 دن میں

اگست 18, 2022

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس، فیصلہ 30 دن میں

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس پر ابتدائی سماعت کی ہے۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے وکیل کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22 اگست تک ملتوی کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ریفرنس پر 30 دن میں فیصلہ کرنا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن نواز رانجھا نے عمران خان کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کے پاس آئین کے آرٹیکل 63 (ٹو) کے تحت ریفرنس دائر کیا تھا، جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے سرکاری توشہ خانہ سے تحائف خریدے مگر الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثہ جات کے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا، اس طرح وہ ’بددیانت‘ ہیں، لہٰذا انھیں آئین کے آرٹیکل 62 ون (ایف) کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

یہ ریفرنس رواں ماہ الیکشن کمیشن پہنچا جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسے جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر کر کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے