اہم خبریں متفرق خبریں

شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ میں کیا انکشاف ہوا؟

اگست 18, 2022 2 min

شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ میں کیا انکشاف ہوا؟

Reading Time: 2 minutes

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ درد دل میں مبتلا نہیں۔

اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق ’ڈاکٹر شہباز گل بدھ کی رات کو سانس لینے میں دشواری محسوس کر رہے تھے جبکہ جسم کے مختلف حصوں میں درد محسوس کر رہے ہیں۔‘

رپورٹ کے مطابق ’ڈاکٹر شہباز گل بچپن سے ہی دمے کے مرض میں مبتلا ہیں اور ضرورت پڑنے پر دوا استعمال کرتے ہیں۔‘

ہسپتال نے شہباز گل کی صحت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں دل کی تکلیف نہیں ہے۔

گزشتہ روز شہباز گِل کو اڈیالہ جیل سے میڈیکل چیک اپ کے لیے پمز اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا اور ان کے چیک اپ کے لیے اسپتال میں ڈاکٹرز کا 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کو ’سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ جسم کے مختلف حصوں میں درد محسوس کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گل بائیں کندھے، کمر، گردن، دائیں کولہہ اور سینے کے بائیں حصے میں درد محسوس کر رہے ہیں۔‘
میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹر شہباز گل کے بائیں بازو، دائیں کولہہ اور جوڑوں کے ٹشو متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل کو بازو کو ہلانے میں بھی تکلیف ہو رہی ہے جبکہ پیٹ کے حصے کی رپورٹ نارمل آئی ہے۔

کارڈیک سینٹر میں شہباز گل کا ابتدائی طبی معائنہ ہوا اور اسپتال ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی صحت تسلی بخش ہے۔

شہباز گل کےخون کے ٹیسٹ اور ای سی جی کی گئی، شہبازگل کے دل کی دھڑکنیں رات تیزتھی، ان کی گزشتہ رات ای سی جی رپورٹ بہترنہیں تھی لہٰذا ان کی دوبارہ ای سی جی کی جائے گی ۔

اطلاعات کے مطابق بے چینی بڑھنے سے بھی دل کی دھڑکنیں تیزہوجاتی ہیں اور سانس لینے میں مشکلات آجاتی ہیں تاہم انھیں دل کی تکلیف نہیں ہے۔

میڈیکل بورڈ شہبازگل کا آج دوبارہ معائنہ کرے گا جس دوران شہبازگل کے دوبارہ ٹیسٹ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے