پاکستان

پاکستان میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

اگست 19, 2022

پاکستان میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

پاکستان میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔نجی اداروں، گھروں اور دفاتر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسائل کی اطلاع دی گئی ہے۔

پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ شمال اور جنوب کے ڈیٹا نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہوئی ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن ٹیٹ ورک میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا کےاکثر شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے