پاکستان

ن لیگی رہنماؤں کا حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اگست 20, 2022

ن لیگی رہنماؤں کا حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

پاکستان مسلم لیگ ن کے 12 رہنماوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

ہفتے کو وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ، اویس لغاری اور رانا مشہود نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت منظور کر کے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہمارے خلاف جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ بنایا گیا اور ہم صفائی کے لیے پیش ہونا چاہتے ہیں۔ درخواست میں وفاق اور انچارج تھانہ قلعہ گجر سنگھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے