وزیراعظم کا بجلی کے زائد بلوں کی شکایات کا نوٹس،رپورٹ طلب
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کے زائد بِلّوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیا ہے۔
وزیاعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے بجلی کے بِلّوں پر فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہ بیٹھوں گا۔ خادمِ پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی عوام کو جوابدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ میں اپنی عوام سے ہمیشہ سچ بولنے کے عہد پر قائم ہوں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بِلّوں کے حوالے سے شکایات پر طلب کئے گئے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ بجلی خرم دستگیر، معاونِ خصوصی احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام شریک ہوئے۔
وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی کے بِلّوں کے حوالے سے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

