سیلاب میں بہتے راجن پور کی تصاویر، مریم نواز کا علاقے میں جانے کا اعلان
Reading Time: < 1 minuteحکمران اتحاد میں شامل جماعت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب کے سیلاب زدہ علاقے راجن پور کی تصاویر شیئر کر کے لکھا ہے کہ وہ خود علاقے میں جا رہی ہیں۔
منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ راجن پور کی تصاویر دیکھ کر دل تڑپ گیا۔ خود جا رہی ہوں ان کے پاس انشاءاللّہ۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام حکومتوں اور مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ مصیبت میں مبتلا اللّہ کی مخلوق کی خبر گیری کریں۔
راجن پور کی یہ تصاویر دیکھ کر دل تڑپ گیا۔ خود جا رہی ہوں ان کے پاس انشاءاللّہ۔ تمام حکومتوں اور مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ مصیبت میں مبتلا اللّہ کی مخلوق کی خبر گیری کریں۔ شکریہ pic.twitter.com/C6R5g1A9zS
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 23, 2022
پنجاب کے جنوبی اضلاع مون سون کی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
Array