پاکستان

ضلع دیر کے برساتی نالے میں طغیانی، سکول کے پانچ بچے لقمہ آب

اگست 24, 2022

ضلع دیر کے برساتی نالے میں طغیانی، سکول کے پانچ بچے لقمہ آب

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں طوفانی بارش کے بعد برساتی نالے میں طغیانی آگئی جس میں سکول کے پانچ بچے بہہ گئے۔

سیلابی ریلے میں بہنے والے پانچ میں سے تین بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ مطابق براول شلتلو کے مقام پر سکول سے گھر جاتے ہوئے پانچ بچے سیلابی ریلے کی زد میں آگئے۔

ڈسٹرکٹ ریسکیو ایمرجنسی آفیسرضلع دیر شاہ ولی نے میڈیا کو بتایا کہ پانچ سے چھ بچوں کے بہہ جانے کی اطلاع موصول ہوئی تھیں جس کے بعد ریسکیو آپریشن کرکے تین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

شاہ ولی نے بتایا کہ باقی بچوں کی تلاش جاری ہے۔ ان کے مطابق ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی نگرانی کے لیے ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق لاپتہ بچوں میں ایک بچی بھی شامل ہے۔بچے سکول سے واپس گھر جارہے تھے کہ سیلابی ریلے کی زد میں آگئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے