دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کی پیشی، سخت سکیورٹی اقدامات
تحریک انصاف کے چیئرمین وزیراعظم عمران خان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔
جمعرات کو اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف تعینات کی گئی ۔
جوڈیشل کمپلیکس جانے والے تمام راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا جبکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں صحافیوں کو بھی محدود داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

