وزیراعظم کا سرکاری محکموں کو کھیلوں کے شعبے بحال کرنے کا حکم
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری محکموں کو اپنے کھیلوں کے شعبے (ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس) بحال کرنےکا حکم دیا ہے۔
جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں دولت مشترکہ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی دکھائی اور میڈل جیت کر قومی پرچم بلندکیا،پاکستان کا نام روشن کیا، ملک و قوم کا نام روشن کرنے والوں پر قوم کو فخر ہے، آپ کی کامیابیوں سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، محنت کریں اورکامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اولمپیئن جویلین تھرور ارشد ندیم اور تمام کھلاڑیوں کے مطالبات پورے کرنےکا اعلان کیا اور تمام سرکاری محکموں کو اپنے اسپورٹس شعبے بحال کرنےکا حکم دے دیا۔
یاد رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس پر پابندی لگائی تھی۔

